turky-urdu-logo

آیا صوفیہ کے بعد ایک اور تاریخی عمارت مسجد میں تبدیل

ترک صدر طیب اردگان نے آیا صوفیہ کے بعد تاریخی حیثیت کی حامل کاریہ گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ سے مسجد بنانے کا اعلان کر دیاہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے استنبول میں واقع تاریخی حیثیت کی حامل عمارت کاریہ گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ سے پرانی حیثیت یعنی مسجد کی صورت میں بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ہزار سالہ تاریخی عمارت کاریہ گرجا گھر استنبول میں گولڈن ہارن کے مغربی کنارے پر واقع ہے، آیا صوفیہ کی عمارت کی بطور مسجد بحالی کے صرف ایک ماہ بعد کاریہ گرجا گھر میوزیم کی بھی مسجد کی بحالی کا حکم دیا گیا ہے۔ ان دونوں تاریخی عمارت کی بطور مسجد بحالی کا حکم عدالت نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔

کاریہ چرچ کو 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کردیا گیا تھا لیکن 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو میوزیم بنادیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ اس میوزیم کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

Read Previous

بحرہ اسود میں نئے گیس کے ذخائر ترکی کے لیے گیم چینجر؟

Read Next

ترک دفاعی کمپنیوں کا دنیا کی 100 بہترین کمپنیوں میں شمار

Leave a Reply