turky-urdu-logo

ترک دفاعی کمپنیوں کا دنیا کی 100 بہترین کمپنیوں میں شمار

دنیا کی بہترین 100 کمپنیوں کی فہرست میں ترکی کی سات کمپنیاں شامل گزشتہ سال ترکی کی پانچ کمپنیاں اس فہرست میں شامل تھیں مگر اس سال دو مزید کمپنیوں کا اضافہ ہو گیا۔ امریکہ میں شائع ہونے والی ڈیفنس نیوز میں فہرست جاری کی گٗئی۔ کسی بھی کمپنی کو فہرست میں شامل کرنے سے پہلے تجزیہ کاروں کی رائے اور کمپنی کی سالانہ رپورٹ کو دیکھتے ہوئے کمپنی کی دفاعی آمدنی کا تحمینا لگایا جاتا ہے ۔

ترکی کی سب سے بڑی دفاعی کمپنی اسیل سان فہرست میں اڑتالیسویں نمبر پر ہے جو گذشتہ برس50 ویں نمبر پر تھی ۔ 2006 میں کمپنی ٹاپ 100 کی فہرست میں 93 ویں نمبر پر شامل ہوئی تھی ۔
اسیل سان اپنے فوجی دفاعی سسٹم میں امیجنگ ٹیکنالوجی، الیکٹرو آپٹکس اور تحقیق اور تجزیے پر مبنی حل میں تجزبہ رکھتی ہے۔ علاوہ ازیں ٹی یو ایس اے ایس، جی ایم سی،راکٹسان، اور ایس ٹی ایم دنیا کی بہترین دفائی کمپنیوں میں شامل ہیں۔

Read Previous

آیا صوفیہ کے بعد ایک اور تاریخی عمارت مسجد میں تبدیل

Read Next

حلیمہ خاتون کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ پاکستانی کھانوں کی دلدادا

Leave a Reply