turky-urdu-logo

حلیمہ خاتون کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ پاکستانی کھانوں کی دلدادا





ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ایسرا بلجیک پاکستانی چکن بریانی کی شوقین نکلیں اس بات کا انکشاف انہوں نے اپنے  ایک بیان میں خود کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ارطغرل غازی کی اہم اداکارہ ایسرا بلجیک کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایسراء بلجیک چکن بریانی کو بے حد پسند کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ 

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایسرا بلجیک چکن کڑائی، دال چاول، بریانی اور پاکستان میں بننے والی  دیگر ڈشز ٹرائی کرنے کے بعد بریانی کو سب سے بہتر قرار دیتی ہیں۔

ویڈیو میں ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کہتی ہیں کہ میرا نام ایسرا ہے اور آج میں پاکستان کی ڈشز چکھنے کے بعد ان میں سے نمبر 1 پاکستانی ڈش کا انتخاب کروں گی۔ 

سب سے پہلے ایسرا بلجیک بریانی سے ہی آغاز کرتی ہیں اور اسے بے حد لذیذ اور پسندیدہ قرار دیتے ہوئے گرم اور مصالحے دار کہتی ہیں۔ دوسری ڈش جو انہیں پیش کی جاتی ہے وہ چکن کڑاہی ہے۔ 

بعد ازاں ایسرا بلجیک چکن کڑاہی کے ساتھ ساتھ گول گپے، دال چاول، جلیبی اور دیگر آئٹمز بھی چکھ کر دیکھتی ہیں تاہم ان کی سب سے پسندیدہ ڈش چکن بریانی ہی ٹھہرتی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہرۂ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان نے پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

Read Previous

ترک دفاعی کمپنیوں کا دنیا کی 100 بہترین کمپنیوں میں شمار

Read Next

نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی

Leave a Reply