
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں آرمینیا کی کمیونٹی کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
آرمینیا نژاد ترک رکن پارلیمنٹ مارکر عیسیان کی آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمینیا کی کمیونٹی ترک روایات اور ثقافت کا ایک اہم رنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ مارکر عیسیان کو یاد کرتے ہیں تو ان کے ذہن میں آرمینیا کمیونٹی کے تمام فرد کا ایک ہی مقام ہے۔ مارکر نے ترکی میں جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حقوق کی آزادی اور جمہوریت کے لئے مارکر عیسیان کی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
صدر ایردوان نے استنبول کے ورجن میری آرمینین چرچ میں مارکر عیسیان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
چرچ آمد پر آرمینیا کی کمیونٹی کے 85 ویں راہب سحاک مشالین نے صدر ایردوان کا استقبال کیا۔
مارکر عیسیان جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ٹکٹ پر استنبول سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ 51 برس کے مارکر عیسیان ایک صحافی تھے اور پانچ کتابوں کے مصنف بھی تھے۔