turky-urdu-logo

ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش کا شیڈول جاری کر دیا

ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نئے جاری ہونے والے نیوٹیکس کے مطابق ترکی کا بحری جہاز اروچ رئیس 15 جون 2021 تک مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش جاری رکھے گا۔

اروچ رئیس کے ساتھ دو اور سیسمک بحری جہاز اتامان اور چنگیز خان بھی ریسرچ میں شامل کئے گئے ہیں۔

تینوں بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم میں جیالوجیکل، جیوفزیکل اور اشیانوگرافک سروے کریں گے۔ واضح رہے کہ ترکی نے مشرقی بحیرہ روم سے اپنے سیسمک بحری جہاز اروچ رئیس کو 29 نومبر کو واپس بلا لیا تھا۔

ترکی اور یونان کے درمیان سمندری حدود کا تنازعہ جاری ہے۔ یونان ترک ساحلوں کے قریب چھوٹے جزیروں کو بنیاد بنا کر ایک بڑا اکنامک زون بنانا چاہتا ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے سمندری حقوق سے دستبردار نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ اکتوبر اور نومبر میں ترکی اور یونان کے درمیان سمندری حدود کا تنازعہ جنگی تصادم کی شکل اختیار کرنے والا تھا تاہم نیٹو نے دونوں ملکوں کے فوج حکام کو ساتھ بٹھا کر معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی تھی۔

Read Previous

ارطغرل غازی کے شہر سے کئی ٹن سونا برآمد

Read Next

ترک ڈرون خطے میں ترکی کی ابھرتی ہوئی طاقت کی علامت ہیں، فرانسیسی میڈیا

Leave a Reply