turky-urdu-logo

ترک ڈرون خطے میں ترکی کی ابھرتی ہوئی طاقت کی علامت ہیں، فرانسیسی میڈیا

ترک ڈرون خطے میں ترکی کی ابھرتی ہوئی طاقت اور جدید ہتھیاروں کی تیاری میں اس کے خود کفیل ہونے کی علامت بن گئے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی کی کامیابی میں کلیدی کردار اس کے جدید اور سستے ہتھیار ہیں جو نہ صرف قابل بھروسہ ہیں بلکہ ترکی کی فوج اب ایک پروفیشنل اور تجربہ کار فوج کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ترک دفاعی کمپنی بیرکتار کے تیار کئے ہوئے TB2 ڈرون طیاروں نے جنوب مشرقی ترکی، شمالی عراق، شام اور لیبیا میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان لڑی جانے والی حالیہ جنگ میں قفقار کے علاقے میں ترک ڈرون طیاروں نے جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔

اب ترکی اپنی خارجہ پالیسی کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کے قابل ہو گیا ہے اور ڈرون طیارے ترک خارجہ پالیسی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اب ترکی کرد دہشت گرد تنظیموں کو کمزور کرنے میں کامیاب ہو گا اور خطے میں ایک نئی طاقت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

ترک ڈرون طیارے 27 گھنٹے کی پرواز اور چار جدید ترین میزائل کے ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان ڈرونز کی قیمت امریکی ڈرون کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

شام کے شمال جنوبی علاقے میں ترک ڈرون نے فروری میں کامیابیاں حاصل کیں اور روس کے اینٹی ایئر کرافٹ کو تباہ کر دیا۔

Read Previous

ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش کا شیڈول جاری کر دیا

Read Next

فٹ بال:فرانسیسی ڈیفینڈر لیو نے ترکش کلب سے علیحدگی اختیار کرلی

Leave a Reply