ترکی میں دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والے سرکاری ادارے راکستان نے لیکویڈ راکٹ فیول انجن کا کامیاب تجربہ کیا۔
راکٹ کو مائیکرو سیٹلائٹ لانچنگ سسٹم سے فضا میں چھوڑا گیا۔ ترکی نے 2018 میں خلا سے باہر ایک سولڈ فیولڈ راکٹ بھیجا تھا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے راکٹ کے کامیاب تجربے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راکٹ کی تیاری سے لے کر اس کو فضا میں چھوڑنے تک تمام کام مقامی انجینئرز اور مقامی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔
راکٹ نے فضا میں 136 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس سلسلے کا پہلا تجربہ ترکی کے 95 ویں یوم جمہوریہ 29 اکتوبر 2020 کو کیا گیا تھا۔
اب ترکی مائیکرو سیٹلائٹ کو زمین سے قریب تر فضا میں 100 کلومیٹر تک بھیجنے کی ٹیکنالوجی حاصل کر چکا ہے۔
ترکی 2025 تک سیٹلائٹ اپنے مقامی وسائل اور مقامی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے فضا میں بھیجنے کے قابل ہو جائے گا جس کے بعد ترکی کو امریکہ یا یورپ کے کسی ملک پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔