turky-urdu-logo

ہماری پارٹی اور ترک عوام کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت اور عدالتی نظام میں اصلاحات کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

تکیرداغ میں 13 ویں سٹی اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی سب سے پہلی ترجیح مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔ معاشی ترقی، مالیاتی استحکام اور روزگار کے نئے مواقع کے لئے ایک نئے اصلاحاتی پیکج جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک ترکی میں خوف و دہشت، فوجی بغاوت، سیاسی اور سماجی افراتفری  پھیلانے کے ساتھ ساتھ معیشت پر بھی حملے کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے 2023 کے اہداف کو حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک عوام اور ان کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خاتمے کے لئے ویکسین تک رسائی ہر انسان کا آج بنیادی حق ہے۔ عالمی برادری بڑی کارپوریشنز اور کمپنیوں کو  اس ویکسین کے ذریعے اربوں ڈالر کا منافع کمانے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کے انسان وبا سے لڑ رہے ہیں ویکسین سے اربوں ڈالر کا منافع کمانا ایک قبیح فعل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی مقامی طور پر ویکسین تیار کرنے کے آخری مراحل میں ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا نے دوبارہ پھیلنا شروع کر دیا ہے اور اب تک لاکھوں افراد اس وبا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ترکی سمیت روس سے چین تک اور برطانیہ سے جرمنی تک ہر ملک ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے۔ ہمیں ویکسین کی جلد تیاری کو ممکن بنانا ہو گا۔

Read Previous

ترکی نے لیکویڈ فیول راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا، صدر ایردوان

Read Next

رواں ہفتے ترکش لیرا 10 فیصد، اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 74 پوائنٹس بڑھ گیا

Leave a Reply