ترک معیشت میں بہتری کے آثار سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ رواں کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ترکش لیرا کی قیمت 10.2 فیصد بڑھ گئی۔
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ایک امریکی ڈالر کی قیمت 8.56 ترکش لیرا تھی جو اب کم ہو کر 7.69 ترکش لیرا کے برابر ہو گئی ہے۔
دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابلے میں بھی ترکش لیرا کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
صدر ایردوان نے اپنی اکنامک ٹیم میں جو تبدیلیاں کی ہیں اس کے مالیاتی مارکیٹس پر مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
ادھر استنبول کی اسٹاک مارکیٹ کے بی آئی ایس تی 100 انڈیکس میں رواں کاروباری ہفتے میں 74 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 1291 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی مججوعی مالیت 122 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ کرنسی اور اسٹاک مارکیٹ میں استحکام سے سرمایہ کاروں کے اعتماد بحال ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے صدر ایردوان نے مرکزی بینک کے گورنر اور وزیر خزانہ کو تبدیل کر دیا تھا جس کے بعد مارکیٹ میں تیزی آنا شروع ہو گئی ہے۔