turky-urdu-logo

ترکی نے کورونا ویکیسن کے تیسرے مرحلے کا پہلا تجربہ کر لیا

استنبول یونیورسٹی ۔ جراح پاشا فکیلٹی آف میڈیسن میں کورونا وائرس سے متعلق چین کی غیر فعال ویکسین کے تیسرے مرحلے کے دائرہ کار میں پہلا تجربہ کیا گیا ہے۔
اس ویکسین کو ایک 53 سالہ مرد نرس عاصم باش ترک کو لگایا گیا ہے۔
جراح پاشا یونیورسٹی کے ڈین نے میڈیا کو بتایا کہ ترکی نے چینی ویکسین کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔
جراح پاشا کے ماہر امراض کلینکل مائیکرو بیالوجی شعبے کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر فہمی توباق نے بتایا ہے کہ عام وبا کو زیر کرنے کے لیے دو عناصر اہم ہیں، ان میں سے ایک معاشرے کے 50 فیصد سے زائد میں اینٹی باڈیز تک حصول جبکہ دوسرا ویکسین کی تیار کا مرحلہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویکسین کا کام پر امید ہے، دنیا میں 230 سے زائد ویکسین کی تیاری پر کام جاری ہے، جن میں سے 30 کا کلنیکل مرحلے میں داخل ہو چکی ہے پاتکمیل کو پہنچ چکا ہے۔

امریکی جانسن ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق چین میں پہلی بار ظاہر ہونے کے بعد سے یہ وائرس 188 ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے۔

Read Previous

ترک اوسکر ز میں گنتی کے دن باقی

Read Next

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دس سال آمدنی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

Leave a Reply