امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے 15سالوں میں سے دس سال آمدنی ٹیکس ادا نہیں کیا۔
نیویارک ٹائمز نے ٹیکس دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سن 2016 اور 2017 میں، ٹرمپ نے صرف 750 ڈالر ادا کیا۔ جبکہ اس خبر کو صدرٹرمپ نے بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے۔
ٹیکس کی دو دہائیوں سے زیادہ کی معلومات سے حاصل ہونے والی ادائیگیوں کی تفصیل سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 2018 ء میں کم از کم 434.9 ملین ڈالر کمائے لیکن ٹیکس گوشواروں میں 47.4 ملین ڈالر کا خسارہ دکھایا۔
اس رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ انکشاف صدر ٹرمپ کے دو عشروں کے ٹیکس گوشواروں کو حاصل کرنے سے ممکن ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب کل پہلا صدارتی مباحثہ ہونے والا ہے