turky-urdu-logo

ترکی نے ایران اور افغانستان کی پروازوں کو معطل کردیا

وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر کے مطابق  ترکی نے اتوار کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے ایران اور افغانستان سے آنے اور جانے والی  پروازیں معطل کردی ۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ترکی سے ایران اور افغانستان جانے والی پروازوں کو معطل کردیا ہے۔

 کورونا وائرس  نے ایئرلائن کے شعبے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے کیونکہ ممالک نے  وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔

چین میں پہلی بار دسمبر میں رونما ہونے کے بعد کورونا وائرس کم از کم 188 ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے اور  امریکہ ، برازیل ، بھارت اور روس اس وقت دنیا میں بدترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہیں۔

امریکی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے  اعدادوشمار کے مطابق ، وبائی مرض کے دنیا بھر میں تقریبا  14.4 ملین تصدیق شدہ کیسیز موجود ہیں۔کورونا وائرس سے اب تک 603،000 افراد ہلاک اور 8 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Read Previous

کورونا وائرس کی ویکسین بنتی ہے تو کون سا ملک سب سے پہلے مستعفید ہو گا؟

Read Next

ترکی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں غیرملکی امداد جاری

Leave a Reply