turky-urdu-logo

ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں

ترکی کے جنوب مغربی علاقے کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
ادانہ صوبے کے گورنر سیلمان ایلبان نے کہا کہ 200 ہیکٹر رقبے پر آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اب تک چھ دیہاتوں سے 800 افراد کو علاقے سے نکال کر محفوط مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اب تک آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی ہے۔ گورنر سیلمان کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ انسانی غلطی ہے یا آسمانی بجلی گرنے سے جنگلات میں آگ بھڑکی ہے۔
ادنہ، مرسین، عثمانیہ اور دیگر علاقوں میں فائر فائٹرز کی کئی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

Read Previous

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری

Read Next

جرمن وزیر خزانہ کل ترکی پہنچ رہے ہیں

Leave a Reply