turky-urdu-logo

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری

اسرائیلی فضائیہ نے آج بھی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے باعث کئی فلسطینی زخمی ہو گئے
یہ حملے حماس کی طرف سے اسرائیل کی یہودی بستیوں میں غباروں کے ذریعے حملوں کے نتیجے میں کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ان حملوں کا بہانہ بناتے ہوئے غزہ کے پاور پلانٹ کو ایندھن کی فراہمی دو ہفتوں سے روک دی ہے جس کے باعث غزہ میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کا مکمل بلیک آوٗٹ ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ اسرائیل کے جنگی طیارون نے حماس کے ملٹری ونگ عزالدین القاسم بریگیڈ کے ٹھکانوں پر کئے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ فلسطین کی طرف سے غباروں کی یہودی بستیوں میں آمد میزائل حملہ تصور کیا جائے گا۔

Read Previous

اوروچ ریئس کی بخرہ روم میں سرگرمیوں میں چار دن کی توسیع

Read Next

ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں

Leave a Reply