turky-urdu-logo

اوروچ ریئس کی بخرہ روم میں سرگرمیوں میں چار دن کی توسیع

ترک تحقیقی بحری جہاز اوروچ ریئس  کی اموری سرگرمیاں 27 اگست تک بڑھا دی گئی ہیں۔

  چار  روز کی اس توسیع کے ساتھ اوروچ رئیس،اتامان اور چنگیز خان نامی  بحری جہازوں کے ہمراہ مشریق بحیرہ روم میں جزیرہ قبرص کے قریب قدرتی وسائل کی تلاش  جاری رکھے گا۔

 یہ بحری جہاں  سمندر میں قدرتی وسائل کی تلاش سمیت   ہر قسم کی ارضیاتی ،جیو فزیک،ہائیڈرو گرافک اور اوشنو گرافک تحقیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 علاوہ ازیں  یہ جہاز 8 ہزار میٹر گہرائی  تک تھری ڈی اور 15 ہزار میٹر گہرائی تک ٹو ڈی  آپریشنز میں بھی مددگار ہوتا ہے ۔

اس سےقبل  ترکی نے اعلان کیا تھا کہ بحری جہاز 23 اگست تک کام جاری رکھے گا۔ ترکی نے رواں ماہ کے آغاز میں شمالی بحرہ روم میں یونان اور مصر کے درمیان  ایک متنازعہ سمندری حد بندی معاہدے پر دستخط کے بعد تلاش کا آغاز کیا تھا۔

Read Previous

نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی

Read Next

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری

Leave a Reply