
ترک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اتھارٹی (بی ٹی کے) نے ترک نمائندوں کی تقرری میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے متعدد سوشل میڈیا کمپنیوں پر 30 ملین ترک لیرا (3.8 ملین) کے جرمانے عائد کیے ۔
ذرائع کے مطابق حالیہ قانون سازی کے تحت یہ جرمانے یومیہ ایک ملین سے زیادہ مرتبہ استعمال کیے جانے والے پلیٹ فارمز پر لاگو کیے گئے جن میں ٹویٹر، فیس بک ، انسٹاگرام ، یوٹیوب ، پیریزکوپ ، لنکڈین ، ڈیلی موشن اور ٹک ٹوک شامل ہیں۔
یکم اکتوبر سے سوشل میڈیا قوانین میں ترمیم کے بعد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 30 دن تک ترک مقامی نمائندوں کی تقرری کا حکم دیا گیا تھا جس میں ناکامی کے بعد حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 10 ملین ترک لیرا (تقریبا 12 لاکھ ڈالر) جرمانہ عائد کیا۔
Tags: ترک حکومت سوشل میڈیا