
ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے مشہور کردار اینگن آلتان نے لاہور میں دو روزہ قیام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی ۔
بارہ دسمبرکی صبح ترکش ایئرلائنز سے واپسی سے پہلے اینگن آلتان نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کی ۔

ملاقات میں اینگن آلتان کے پاکستانی میزبان میاں کاشف ضمیر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اینگن التان کی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں خوبصورت اداکاری کی تعریف کی اور دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا وہ چاہتے ہیں اپنے ترک برادر مہمان کی بھرپور میزبانی کی جائے ۔

ترک اداکار اینگن آلتان نے پاکستانیوں کی اپنے لیے محبت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی پاکستان آتے رہیں گے ۔