turky-urdu-logo

یورپ کو یونان اور یونانی قبرص کے جال سے باہر آنا ہو گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپین یونین کو یونان اور یونانی قبرص کے پھیلائے ہوئے جال سے باہر آنا ہو گا۔ ترکی اور یورپی بلاک کے درمیان تعلقات کے لئے ضروری ہے کہ یورپ ایک یا دو ریاستوں کی قید سے نجات حاصل کرے۔

وہ منیسا اخیسار ہائی وے کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ ترکی کو دوبارہ ایک پُرکشش مرکز بنایا جائے جہاں غیر ملکی تاجر اور سرمایہ کار آزادی سے کاروبار کریں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ انتظامی اور قانونی اصلاحات کے ذریعے ترکی کو ان دس ممالک میں شامل کیا جائے گا جہاں معیشت آزاد ہے اور سیاسی اثر و رسوخ سے بالاتر ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ جب تک مقامی ویکسین دستیاب نہیں ہوتی اس وقت تک ترکی دیگر ممالک سے تصدیق شدہ ویکسین خریدے گا۔ ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ترکی کسی صورت عوام کی صحت سے غفلت نہیں برتے گا اور صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے ڈیمز بن رہے ہیں جس سے زرعی شعبے کی پیداوار بڑھے گی۔ کھیت سے مارکیٹ تک اجناس کی ترسیل آسان ہو گی اور ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

Read Previous

آسٹریا: عدالت نے اسکول میں اسکارف پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا

Read Next

ترک حکومت کے سوشل میڈیا کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد

Leave a Reply