turky-urdu-logo

ترکی کا قلیل مدتی غیر ملکی قرضوں کا حجم 134 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ستمبر تک ترکی کے ایک سال سے کم قلیل مدت کے غیر ملکی قرضوں کی مالیت 134 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

رواں سال کے پہلے نو ماہ میں ترکی کے قلیل مدت کے غیر ملکی قرضوں میں 8.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترکی کے مرکزی بینک کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے قرضوں میں 43.2 فیصد شیئر امریکی ڈالر، 29 فیصد یورو، 12.3 فیصد ٹرکش لیرا اور 15.5 فیصد شیئر دیگر کرنسیوں کا ہے۔

بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کے قلیل مدتی قرضے 1.9 فیصد بڑھ کر 57 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ دیگر شعبوں کے قرضے 4.8 فیصد کم ہو کر 55.9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

ترکی کے مرکزی بینک کے غیر ملکی قرضے 8.4 ارب ڈالر اضافے کے بعد 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ترکی کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے غیر ملکی کرنسی کے قلیل مدتی قرضے 4.7 فیصد اضافے کے ساتھ 26.2 ارب ڈالر ہو گئے۔

پرائیویٹ سیکٹڑ کے انہیں قرضوں کا حجم 3.3 فیصد کم ہو کر 86.6 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔

ترکی میں کام کرنے والے مقامی بینکوں کے فارن ایکسچینج قرضوں کی مالیت 21.4 ارب ڈالر ہو گئی ہے جبکہ نان ریذیڈنٹ بینکوں کے غیر ملکی قرضے 15.6 فیصد کمی کے بعد 11.5 ارب ڈالر رہ گئے۔

Read Previous

ترکی میں نیوکلیئر پاور کا تیسرا پلانٹ لگانے کی منظوری

Read Next

ترک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مطلوب کُرد دہشت گرد ہلاک

Leave a Reply