turky-urdu-logo

ترکی میں نیوکلیئر پاور کا تیسرا پلانٹ لگانے کی منظوری

ترکی کی وزارت توانائی اور قدرتی وسائل نے نیوکلیئر پاور کا تیسرا پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ ایکویو نیوکلیئر پاور پلانٹ کا تیسرا یونٹ ہو گا جو 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وزارت توانائی کے مطابق اس پلانٹ سے ترکی میں بجلی کی پیداوار کے ذرائع میں مزید توسیع ہو جائے گی۔ ترکی اور روس کے درمیان نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ 2010 میں طے پایا تھا۔ نئے پاور پلانٹ کے پہلے ری ایکٹر کی پیداواری صلاحیت 4،800 میگاواٹ ہے۔

Read Previous

یروشلم میں نئی یہودی بستیاں اسرائیل کی صیہونی دہشت گردی ہے، جامعہ الازہر

Read Next

ترکی کا قلیل مدتی غیر ملکی قرضوں کا حجم 134 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Leave a Reply