turky-urdu-logo

یروشلم میں نئی یہودی بستیاں اسرائیل کی صیہونی دہشت گردی ہے، جامعہ الازہر

مصر کی جامعہ الازہر نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کے منصوبے کو اسرائیل کی "صیہونی دہشت گردی” قرار دیا ہے۔

جامعہ الازہر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی زمین پر نئی صہیونی بستیوں کے قیام پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیل کو اس منصوبے سے باز رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

اپنے بیان میں جامعہ الازہر نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی شناخت کو ختم کرنے اور فلسطینی زمینوں پر یہودیوں کی آباد کاری کے ذریعے علاقے کو اسرائیل کا علاقہ قرار دلانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔

جامعہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اسرائیل کی اس صیہونی دہشت گردی کو روکیں۔

اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں 1257 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

Read Previous

یو اے ای نے مسجد اقصٰی کا کنٹرول حاصل کرنے کی تگ و دو شروع کر دی

Read Next

ترکی میں نیوکلیئر پاور کا تیسرا پلانٹ لگانے کی منظوری

Leave a Reply