
وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح نے اپنے ایک اعلان میں کہا کہ 3 ستمبر 2020 کو بجلی کی پیداوار میں ترکی نے ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
وزیر توانائی کے مطابق ترکی نے 3 دسمبر کو ایک گھنٹے میں 1 ارب 331 ہزار کلو واٹ بجلی پیدا کی تھی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پہلے 2 اگست 2018 کو ٹوٹا تھا جب ترکی نے 1 ارب 6 ملین 642 ہزار کلو واٹ ایک گھنٹے میں توڑا گیا تھا۔
3 ستمبر کو 49.6 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ ایک گھنٹہ میں بجلی کی کھپت ریکارڈ کی گئی۔
وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے توانائی کے شعبے کا بنیادی مقصد گھریلو اور قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔
