
پاکستانی قانون ساز شہریار آفریدی نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی کمیونٹی کو کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری ظلم و ستم بند کروانے کے لیے کردار ادا کرنے کا کہا ۔ انہوں نے طویل مدت سے جاری کشمیر تنازعہ پر ایٹمی جنگ کے خطر ے سے بھی دنیا کو منتبہ کیا۔
پارلیمینٹ میں کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہریار آفریدی نے دارلحکومت اسلام آباد میں سیمنار سے خطاب کے دوران کہا انڈیا بات چیت کے لیے چور دروازے تلاش کر رہا ہے۔ البتہ ہم انڈیا سے اس وقت تک مذکرات نہیں کریں گے جب تک کشمیر ایجنڈا میں نہیں ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر عالمی ڈیجیٹل میڈیا پر اہم مسئلے کی حیثیت احتیار کر چکا ہے۔ اور ہم انڈیا کو کشمیر میں جاری جبر اور بربریت کے حوالے سے دنیا کو گمراہ نہیں کرنے دیں گے۔
ہم عالمی پلیٹ فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کر رہے ہیں اور پارلیمینٹ کی کشمیر کمیٹی 22 عالمی فارمز سے اس حوالے سے رابطے میں ہے۔
آزاد کشمیر کے صدر سردار مسود خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت معمول بن چکا ہے۔ بھارتی پولیس کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرتی ہے اور جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کر دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے ہونے والے مظالم کے بارے میں اچھی طرح جانتی ہے لیکن تجارتی مفادات بھارت کے خلاف کارروائی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔