turky-urdu-logo

صدر ایردوان آج 13 ویں سٹی اسپتال کا افتتاح کریں گے

حکومت نے تمام بڑے شہروں میں سٹی اسپتال بنانے کا جو منصوبہ شروع کیا تھا اس کے تحت آج ترک شہر تکیرداغ میں نئے سٹی اسپتال کا افتتاح ہو رہا ہے۔

566 بستروں پر مشتمل اس سٹی اسپتال میں 124 کلینکس، 18 آپریشنز تھیٹرز اور 102 بستروں کا انتہائی نگہداشت وارڈ موجود ہے۔

اسپتال میں کام کرنے کے لئے 700 طبی عملے کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ شینتوب اسپتال کا افتتاح کریں گے۔

اس اسپتال میں مقامی مریضوں کے ساتھ ساتھ بلغاریہ اور یونان سے آنے والے مریضوں کو علاج کی سہولت حاصل ہو گی۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کا خصوصی وارڈ تعمیر کیا گیا ہے۔

انتہائی نگہداشت وارڈ کے 102 بستروں میں سے 46 بیڈز عام مریضوں اور 27 نوزائیدہ بچوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ دل کی سرجری کے مریضوں کے لئے پانچ اور کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے ہوں گے۔

اسپتال میں ایک ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سائیکلنگ کے لئے ایک کلو میٹر طویل ٹریک بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ڈائریکٹر علی چنگیز کلکان نے کہا کہ ترکی کی تاریخ میں اس طرح کا یہ پہلا اسمارٹ اسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ کینسر کے مریضوں کا علاج بھی اس اسپتال میں کیا جائے گا۔

اسپتال میں گرم پانی کے لئے چھت پر چھ ہزار مربع میٹرز پر شمسی توانائی کے پینلز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال سے ترکی کی ہیلتھ ٹورازم کو فروغ ملے گا کیونکہ ہمسایہ ممالک کے مریضوں کے لئے یہاں علاج کی جدید سہولتیں دستیاب ہیں۔

Read Previous

باہر سے اسلحہ خریدنے کے بجائے مقامی دفاعی صنعت کو مضبوط بنائیں گے، صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان کی نئی اکنامک ٹیم کے آنے سے رسک پریمئم 1.35 فیصد کم ہو گیا

Leave a Reply