turky-urdu-logo

ترک کمپنیوں کا خلائی سائنس میں ایکسپورٹس شروع کرنے کا اعلان

ٹرکس ایئرو اسپیس انڈسٹریز نے کہا ہے کہ خلائی سائنس سے متعلق جدید مشیری اور آلات کی ایکسپورٹس جلد ہی شروع کردی جائیں گی۔

ٹرکش ایئرو انڈسٹریز کی ذیلی کمپنی "جی سیٹکوم اسپیس ٹیکنالوجیز” نے ارجنٹینا کی قومی مواصلاتی کمپنی کو "ہائی تھرو پُٹ سیٹلائٹس” برآمد کرنے کا ایک معاہدہ کیا ہے۔

ٹرکش ایئرو اسپیس انڈسٹریز نے دارالحکومت انقرہ میں ارجنٹیا کی سرکاری مواصلاتی کمپنی اور جی سیٹکوم کی ایک علیحدہ مشترکہ کمپنی قائم کر دی ہے۔ یہ کمپنی جنریشن کمیونیکیشن سیٹلائٹس تیار کرے گی۔

مشترکہ کمپنی سیٹلائٹس کی پیداوار 2024 میں شروع کرے گی۔ ان سیٹلائٹس کو سویلین مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

Read Previous

آئی ٹی آئی : صدیوں پرانا پیار

Read Next

امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل اور یہودی مخالف رویئے تیزی سے بڑھ رہے ہیں

Leave a Reply