turky-urdu-logo

امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل اور یہودی مخالف رویئے تیزی سے بڑھ رہے ہیں

امریکہ کی تمام یونیورسٹیوں میں اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز نے امریکی یونیورسٹیز کے طالب علموں پر ایک رپورٹ تیار کی ہے۔

رپورٹ کی مصنفہ مریم ایلمن کے مطابق اسرائیل اور یہودیوں کے خلاف جذبات کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔ ان میں سب سے بڑی وجہ جو مختلف یونیورسٹیز میں لگائے گئے بینرز اور فلائرز سے واضح ہوتے ہیں جس میں کہا گیا ہے یہودی خفیہ طریقے سے حکومتی معاملات میں اثر انداز ہوتے ہیں۔

امریکہ کی تمام یونیورستیز میں "بائیکاٹ اسرائیل” ، اسرائیل پر پابندیاں لگاوٗ” کے نعرے نمایاں درج ہیں۔

اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات امریکہ کی عام یونیورسٹیز تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ امریکہ کی ٹاپ یونیورسٹیز کے طالب علموں کے بھی یہی جذبات ہیں۔ جن امریکی یونیورسٹیز میں یہودی طالب علموں کی تعداد زیادہ ہیں وہاں بھی اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات میں کوئی کمی نہیں ہے۔

امریکی یونیورسٹیوں میں یہودی طلبہ کو "سامراج، نسل پرست، نازی اور سفید فام پرست” قرار دیا جاتا ہے۔ ان یہودی طلبہ کو طعنے دیئے جاتے ہیں کہ تمھاری اپنی کوئی سرزمین اور ملک نہیں ہے۔ تمام ممالک سے نکالے گئے ہو اور زبردستی ایک زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔

ایسی یہودی طلبہ جو صہیونیت کا پرچار کرتے ہیں یا وہ اسرائیلی کہلانا پسند کرتے ہیں ان کو کسی کلیدی عہدے پر تعینات کرنے سے متعلق کئی سوالات اور مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں امریکہ میں ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ اب امریکی یونیورسٹیز کے طالب علم "اسرائیل کا بائیکاٹ، یہاں سرمایہ کاری نہ کرنے اور اسرائیل پر پابندیوں” کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

امریکی یونیورسٹیز کے پروفیسرز اسرائیل مخالف کالم نہ صرف اخبارات اور رسائل بلکہ یونیورسٹیز کے مجلوں میں بھی شائع کر رہے ہیں۔

یونیورسٹیز میں ہونے والے کئی غیر نصابی پروگرامز میں یہودی اور صہیونیت پسند طلبہ کو شامل نہیں کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹیز کے پروفیسرز "اکیڈمی بائیکاٹ آف اسرائیل” کی مہم چلا رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ امریکی یونیورسٹیز کے طالب علموں کو ایکسچینج پروگرام کے تحت اسرائیل نہ بھیجا جائے۔

Read Previous

ترک کمپنیوں کا خلائی سائنس میں ایکسپورٹس شروع کرنے کا اعلان

Read Next

فلسطین میں اسرائیلی مظالم جاری، ایک شہری شہید

Leave a Reply