turky-urdu-logo

فلسطین میں اسرائیلی مظالم جاری، ایک شہری شہید

مقامی فلسطینی  میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی شہری کی  کار سے ٹکراؤ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شخص شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی خبررساں ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں البریح قصبے سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ بلال بائوتھنہ شہید ہوگیا جبکہ  شادی ابو گوش اور فرحت عابد زخمی ہوگئے ۔یہ واقع یروشلم کے شمال مشرق میں 108 کلومیٹر (67 میل) عین البیدہ کے مغربی کنارے کے  ایک گاؤں کے قریب پیش آیا ۔

فلسطینی این جی او  کے مطابق انہوں نے بلال بائوتھنہ کی لاش کو تحویل میں لے لیا ہے ، جب کہ ابو گوش اور عابد کو اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے حائفہ کے رامبام اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسرائیلی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی موت کا  دو دن میں یہ دوسرا واقع ہے۔

Read Previous

امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل اور یہودی مخالف رویئے تیزی سے بڑھ رہے ہیں

Read Next

چشمہ امن آپریشن کے دوران مزید تین دہشت گرد ہلاک

Leave a Reply