
جمعرات کو ایک ترک عسکری طیارہ طبی سامان لے کر دارالحکومت انقرہ سے افغانستان روانہ ہوا۔
ترک وزارت دفاع نے ٹوٹیر پیغام میں بتایا ، وزارت صحت کی جانب سے صدر رجب طیب اردگان کی ہدایت پر تیار کردہ ترک مسلح افواج کا طیارہ ، کورونا وائرس کے خلاف استعمال کے لئے طبی امداد کا سامان لے لر ، انقرہ ایٹیمس گٹ ایئربیس سے افغانستان کے لئے روانہ ہوا۔
طبی سامان میں ، وینٹیلیٹرز ، آکسیجن ریگولیٹرز ، 3 پی سی آر مشینیں ، 10 نیبولائزر اور 30،000 کوویڈ 19 آر ٹی کیو پی سی آر ٹیسٹ کٹس ، 25،000 این 95 چہرے کے ماسک اور 50،000 سرجیکل اور نارمل ماسک شامل ہیں۔
امدادی خانوں میں افغانستان کی عوام کے لئے 13 ویں صدی کے صوفی شاعر جلال الدین رومی کا خوبصورت قول ناامیدی کے بعد امید کی کرن نمودارہوگی تاریکی کے بعد سویرا ضرور ہے” بھی درج کیا گیا۔
اس عالمی وباء کے دوران ترکی نے کم سے کم 125 ممالک کی امداد کی ہے ،جن میں امریکہ ، برطانیہ ، اٹلی اور اسپین شامل ہیں ،اور اس وبائی مرض کے دوران دنیا کا تیسرا سب سے بڑا امداد فراہم کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
امریکی کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، وبائی مرض نے دنیا بھر میں 413،100 سے زیادہ افراد کی جان لی ہے ، جبکہ 7.29 ملین سے زائد تصدیق شدہ کیسز اور 3.41 ملین سے زائد صحت یان ہو چکے ہیں۔