ترک صوبے اورڈو میں حکام نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد ارظغرل غازی کے مجسمے کو ہٹا دیا صارفین کا کہنا تھا کہ مجسمہ عثمانی دستاویزات میں موجود ارطغرل غازی کی بجائے اداکار انجین اٹلان دوزیان سے مماثلت رکھتا ہے۔
انجین نے ترکی کے مشہور ٹیلی ویژن سیریز میں ارظغرل غازی کا کردار ادا کیا تھا جو پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے۔
ارظغرل غازی کا مجسمہ چار جون کو اورڈو کے سٹی ہال میں دیگر تاریحی مجسموں کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔
مجسمے کی اداکار سے مماثلت کے بعد ارطغرل کے پرستاروں کے مابین سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔ جس کے بعد میونسپل افسران اور انتظامیہ نے مجسمہ ہٹا دیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
میونسپلٹی نے ایک تحریری بیان میں کہا ، "ہمیں یہ جان کر بہت افسوس ہوا ہے کہ ارطغرل غازی کا مجسمہ ارطغرل سیریز کے مرکزی اداکار انجین الٹان ڈیزان سے مشابہت رکھتا ہے اور اسی دن مجسمہ ہٹا دیا گیا۔