ناروے کے مقامی میڈیا کے مطابق ، ناروے کی عدالت نے جمعرات کو مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا سنا دی ، یہ مدت قید سب سے زیادہ ہے۔
پچھلے سال 10 اگست کو فلپ منشاؤس نے اسلو کے باہر بیرم میں عیدالاضحی کے موقع پر گھر میں اپنی 17 سالہ سوتیلی بہن کو قیل کرنے کے بعد قریبی مسجد میں دھاوا بول دیا۔
منشاؤس نے مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں پر فائر کھول دیا لیکن مسجد میں ایک نمازی نے اس کو جکڑ لیا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بزرگ زخمی ہوا۔
ناروے کے روزنامہ ڈاگس ویسن کے مطابق ، اس پراپنی سوتیلے بہن کے قتل اور النور اسلامک سنٹر میں دہشت گردانہ حملے کا الزام تھا جو ثابت ہو گیا ہے۔
ناروے کے قانون کے تحت ، اگر مجرم کو خطرناک سمجھا جائے تو اس کی جیل کی مدت میں ایک بار میں پانچ سال کی توسیع کر دی جاتی ہے۔
Tags: مسجد پر حملہ ناروے