turky-urdu-logo

گولڈ کی خریداری میں ترکی نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا

امریکہ اور ترکی کے سرد تعلقات، کورونا وائرس سے ترک سیاحت کو پہنچنے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے ترکی کے مرکزی بینک نے سونے کے ریزرو بڑھانا شروع کر دیئے ہیں۔
ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق اس سال جنوری سے مئی کے دوران ترکی سونے کا سب سے بڑا خریدار رہا۔ روس جو دنیا بھر میں دو ہزار تین سو ٹن گولڈ ریزرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ترکی نے سونے کی خریداری بڑھا کر روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پانچ ماہ میں ترکش سینٹرل بینک نے 148 ٹن سونا خرید کر اپنے ریزرو میں شامل کیا۔ جنوری سے مئی میں روسی سینٹرل بینک نے صرف 28 ٹن سونا خریدا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 60 فیصد کم ہے۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ترک سیاحت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے جو ترکی کے زرمبادلہ کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ ترک زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے سے ٹرکش لیرا کی قیمت مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔
2018 میں ٹرمپ انتظامیہ نے ترکی پر پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی تھیں۔ ترک حکام کی طرف سے ایک امریکی پادری کی گرفتاری اور روس سے ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری امریکہ کی ناراضگی کا سبب بنی۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث جہاں دنیا بھر کی معیشتیں بحران کا شکار ہیں ایسے میں ایک محفوظ گولڈ ریزرو کی پالیسی ہی بہترین حکمت عملی ہے جسے ٹرکش سینٹرل بینک نے اختیار کیا ہے۔

Read Previous

ترکی کا کھیل کے میدان میں ایک اور ریکارڈ قائم

Read Next

مودی کی مسلم اور کشمیر دشمن پالیسی

Leave a Reply