روس کی سرکاری اسپیس ایجنسی نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ خلائی سائنس میں باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر جلد ہی دستخط کئے جائیں گے۔
روس کی تاس نیوز ایجنسی نے سرکاری خلائی ایجنسی "روسکوسموس اسٹیٹ کارپوریشن” کے اعلیٰ نے کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے پر اتفاق ہو چکا ہے اور اس کو جلد ہی عملی شکل دے دی جائے گی۔
روسکوسموس نے ترکی کی جانب سے اسپیس انڈسٹری میں باہمی تعاون کے معاہدے کی خواہش کو سراہا اور کہا کہ روس ترکی کے ساتھ اس شعبے میں مکمل تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیس سیکٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات پہلے سے موجود ہیں۔ روس ترکی میں نیشنل اسپیس ایجنسی قائم کرنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے نجی شعبے کی کمپنیاں ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری سے اسپیس ٹیکنالوجی میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اس شعبے میں تعاون کی بات چیت حتمی مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔
روس ترکی کے ساتھ خلائی سائنس کے مختلف شعبوں میں مشترکہ کام کرنے کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ صدر طیب رجب ایردوان نے منگل کو ترکی کے قومی خلائی پروگرام کا اعلان کیا ہے جو دس سال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔