ارطغرل غازی کی مرکزی اداکارہ اسرا بلگچ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر بہت جلد پاکستان میں ہوں گی۔
اسرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاونٹ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ” نیا آغاز” ۔
جس کے جواب میں پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے بھی وہی الفاظ دہرائے۔
پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مشہور ہونے کے بعد بیشتر ترک اداکار پاکستان کے مختلف برانڈز کے ساتھ وابستہ ہیں۔