turky-urdu-logo

ترکی کے ساتھ مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کے خواہش مند ہیں، امریکہ

 امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بیان میں  کہا کہ  ہم ترکی کے ساتھ  مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے  تعاون کے خواہش مند  ہیں اور دیگر  اتحادی ممالک کی طرح ترکی کے ساتھ موجود اختلافات کو دور کرنے کےلیے  رابطے میں ہیں۔

 نیڈ پرائس نے پریس برفینگ میں کہا کہ  ترکی طویل عرصے سے نیٹو کا اہم رکن ملک ہے جس کے ساتھ  امریکہ کے شام کی جنگ کے خاتمے، انسداد دہشتگردی اور  کئی علاقائی تنازعات کے حل سے متعلق مفادات وابستہ ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ  حساس موضوعات پر نیٹو اتحاد کے تحت ترکی  کے مفادات کا تحفظ کرنے سمیت انسانی حقوق  اور قانون کی بالا دستی جیسی اقدار پر امریکہ تعاون کےلیے تیار ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جلد ہی امریکی ویر خارجہ انٹونی بلنکن  ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کریں گے۔

Read Previous

فرانسیسی مسلمانوں پر اسلام سے متعلق متنازعہ قانون پر دستخط کے لئے دباوْ

Read Next

ارطغرل غازی کی اداکارہ اسرا بلگچ نے نئے آغاز کی طرف اشارہ کر دیا

Leave a Reply