ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 95افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔
جس کے بعد ملک بھر میں مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان 27ہزار093تک ہو گیا۔
ایک دن میں1 لاکھ35ہزار687 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں664 میں کورونا ک علامات ظاہر ہوئیں جبکہ 8 ہزار 642 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔
اسی دورانیہ میں7ہزار903مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2.44 ملین ہو گئی ۔