turky-urdu-logo

چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لئے امریکہ نے ٹاسک فورس قائم کر دی

امریکی صدر جو بائیڈن نے وزارت دفاع میں چائنا ٹاسک فورس قائم کر دی ہے جو چین کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پالیسی تیار کرے گی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون کے اپنے پہلے دورے میں جو بائیڈن نے کہا کہ انڈو پیسفک ریجن اور عالمی سطح پر چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔ امریکہ ایشیائی ممالک اور عالمی سطح پر امن کو قائم رکھنے اور اپنے دفاعی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کی چائنا ٹاسک فورس کی سربراہی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کریں گے جو چین کے خطرات کو کم کرنے اور امریکی مفادات سمیت اتحادیوں کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے پالیسی تیار کریں گے۔

ٹاسک فورس میں عسکری اور سول ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات اب ٹاسک فورس کی تجاویز کی روشنی میں تیار کئے جائیں گے۔ ٹاسک فورس میں کانگریس اور سینیٹرز بھی شامل ہوں گے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ نے ثابت کرنا ہے کہ مستقبل امریکہ کا ہے اور چین کو مسابقت میں شکست دینی ہے۔

امریکہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک، انٹلی جنس اور دفاعی تعلقات کو پینٹاگون کی ٹاسک فورس کی رپورٹ کی روشنی میں از سر نو ترتیب دے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کو امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

Read Previous

ترکی میں کورونا کی تازہ صورتحال

Read Next

پاکستان: دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید

Leave a Reply