turky-urdu-logo

پاکستان: دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید

پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان شہید ہوگئے۔

جوابی کارروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے مکین میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دھاوا بول دیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں چار دہشتگردہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چارجوان شہیدہو گئے،شہدا میں لانس نائیک عمران علی ،سپاہی عاطف جہانگیر شامل ہیں، سپاہی عزیز، سپاہی انیس الرحمان بھی شہدا میں شامل ہیں

Read Previous

چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لئے امریکہ نے ٹاسک فورس قائم کر دی

Read Next

ترکی کے شمالی علاقوں میں 4.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

Leave a Reply