turky-urdu-logo

ترکی کے شمالی علاقوں میں 4.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

ترکی  کے شمالی علاقوں میں4.5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ   ترک صوبے  بحرہ اسود کے شہر کستامونو میں 4.5 شدت کا زلزلہ آیا۔

ڈیزاسٹر ایند ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ  زلزلہ  7 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔

اتھارٹی  کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک کسی  جانی  نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ترکی دنیا کے سب سے  زیادہ  زلزلے سے سرگرم زون میں شامل ہے۔ گذشتہ اکتوبر  کو ترکی کے شہر ازمیر میں 6 اعشاریہ شدت کے زلزلے نے 116 افراد کی جانیں لی تھی۔

Read Previous

پاکستان: دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید

Read Next

ترکی: 2020 میں 36.7 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ

Leave a Reply