turky-urdu-logo

ترکی اور روس کی ادلب میں مشترکہ پیٹرولنگ

ترکی کی سرحد کے قریب شام کے شہر ادلب میں روس اور ترک فوجوں دستوں نے مشترکہ پیٹرولنگ شروع کر دی ہے۔ تُرک وزارت دفاع کے مطابق معاہدے کے مطابق شام کے شمال مغربی شہر ادلب کی ہائی وے پر دونوں ممالک کی زمینی اور فضائی فوج مشترکہ پیٹرولنگ کر رہی ہے۔ یہ ہائی وے ترکی اور شام کی سرحد سے 30 کلومیٹر دور ہے۔

اس سال مارچ میں روس اور ترکی نے دہشت گردوں سے خالی کرائے علاقوں میں مشترکہ پیٹرولنگ کا ایک معاہدہ کیا تھا۔ ادلب میں مشترکہ پیٹرولنگ اسی معاہدے کا حصہ ہے۔ مشترکہ پیٹرولنگ کا مقصد شام کی سرحد کے اندر مہاجرین کیلئے بفر زون بنانا بھی ہے۔ ادلب کافی عرصے تک بشار الاسد اور اس کی اتحادی افواج کے زیر کنٹرول تھا۔ ترکی نے یہاں علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا۔  

Read Previous

تُرک ڈرامہ ارطغرل:عرب حکمران ابھی تک خوفزدہ ہیں،مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ

Read Next

ارطغرل کے پروڈیوسر پاکستان کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے خواہاں

Leave a Reply