turky-urdu-logo

ارطغرل کے پروڈیوسر پاکستان کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے خواہاں

تُرک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہمت بوزداع نے پاکستان اور ترکی کے درمیان فن و ثقافت کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان میں ارطغرل کی کامیابی کے نئے ریکارڈز بن رہے ہیں جو ڈرامہ سیریل ارطغرل کی ٹیم کیلئے ایک بڑی خوشی کی بات ہے۔ مہمت بوزداع نے کہا کہ ہم کیسے بھائی ہیں کہ کئی سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہوئے بھی ابھی تک مشترکہ فلمسازی یا فن و ثقافت کے شعبے میں کوئی معاہدہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے لوگوں کو نہ صرف سیاست اور تجارت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے بلکہ فن و ثقافت اور مشترکہ فلمسازی میں بھی معاہدوں کی ضرورت ہے۔  

تُرک مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ ہم نے آج فن و ثقافت میں کوئی تعاون نہیں کیا۔ ہم برادر اسلامی ممالک ہیں لیکن فن و ثقافت میں ایک دوسرے سے دور ہیں تو پھر دوستی کہاں ہے؟ انہوں نے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جہاں پروڈیوسر اور اداکار اکٹھے ہوں۔ ارطغرل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے۔ یہ ڈرامہ پاکستان میں بے پناہ پسند کیا گیا  اور اس نے یوٹیوب پر دیکھنے والوں کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

Read Previous

ترکی اور روس کی ادلب میں مشترکہ پیٹرولنگ

Read Next

ترکی اور روس کی کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے کی مشترکہ حکمت عملی

Leave a Reply