turky-urdu-logo

ترکی میں کورونا کی تازہ صورتحال

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ترکی میں سات ہزار نئے کورونا وائرس کیسز رپورٹ کیے گئے  ۔

اعدادو شمار کے مطابق تازہ ترین اضافے کے ساتھ مریضوں کی تعداد 2.44 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس ہفتے 8 ہزار ایک سو آٹھ لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر  صحت  یاب ہوانے والوں کی تعداد 2.32 ملین ہو چکی ہے۔

تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 1 ہزار 7 سو 91 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے  ترکی سخت اقدامات کر رہا ہے۔

کورونا وائرس نے دسمبر  2019 میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک 192 ممالک میں 2.13  ملین سے زائد لوگوں کی جانیں لی ہیں۔ امریکہ ،انڈیا اور برازیل سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔

Read Previous

ترک اور آذری وزرا خارجہ کی ٹیلی فونک ملاقات

Read Next

ترک امدادی ادارے ٹِکا نے پاکستان میں بچوں کی سرجری کا ادارہ قائم کر لیا

Leave a Reply