سفارتی ذرائع کے مطابق ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران خلیج گیانا میں ہونے والے حملے میں جاں بحق ہونے والے آذربائیجان کے عملے کے رکن کی لاش واپس لانے کے لئے مربوط کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع نے میڈیا پر آنے پر پابندی کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میلوت چاوش اولو اور جیون بیراموف کے مابین گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ لاش کو آج شام گابن سے استنبول منتقل کیا جائے گا اور کل صبح آذربائیجان روانہ کر دیا جائے گا۔
ہفتے کے روز قزاقوں کے حملے میں کارگو جہاز کے عملے کے 19 اراکین میں سے 15 افراد کو اغوا کرلیا گیا جبکہ اس دوران آذربائیجان کا ایک شہری ہلاک ہوگیا۔
Tags: ترکی اور آذربائیجان