fbpx

ترکی:مزید 6ہزار4سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

وزارت صحت  کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 4 سو  نئے کورونا وائرس کے انفیکشن رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تازہ ترین اضافے کے ساتھ مریضوں کی تعداد 2.4 ملین ہو چکی ہے۔

اس ہفتے 5 ہزار 9 سو 32   لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب  ہوئے ہیں جنکی مجموعی تعداد 2.28 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 2 ہزار 1 سو 2 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ترکی سخت اقدامات کر رہا ہے۔

کورونا وائرس نے گذشتہ  دسمبر  میں شروع  ہونے  کے بعد سے اب تک 191 ممالک  میں 2.06 ملین سے زائد لوگوں کی جانیں لی ہیں۔

امریکہ، انڈیا اور برازیل سب سے زیادہ متاثر ممالک میں  سے ایک ہیں۔

کورونا وائرس کی نئی شکل نے یورپ کے مختلف ممالک میں لوگوں کو اپنا شکار بنانا شروع کر دیا ہے۔

ozIstanbul

پچھلا پڑھیں

فیس بک کا ترکی میں مقامی نمائندے مقرر کرنے کا فیصلہ

اگلا پڑھیں

بی آئی پی:ترک میسیجنگ ایپ کے صارفین کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے