فیس بک نے ترکی میں مقامی نمائندے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سیلیکون ویلی میں مقیم کمپنی نے اپنے اعلان میں کہا کہ فیس بک نے ترکی میں مقامی نمائندے مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایک بیان میں سوشل میڈیا جائنٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال نافذ کیے جانے والی نئی قانون سازی کی تعمیل کے لیے ترکی میں ایک قانونی ادارہ قائم کیا جائے گا۔
فیس بک نے یہ بیان ترکی کی طرف سے اشتہاروں پر پابندی عائد کرنے سے ایک دن پہلے دیا۔