turky-urdu-logo

ترکی:مزید 10 ہزار لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران  10 ہزار 2 سو 20 نئے کورونا وائرس کے انفکشن رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تازہ ترین اضافے کے ساتھ مریضوں کی تعداد 2.33 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

اس ہفتے   10 ہزار 3 سو 1  افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنکی مجموعی طور پر تعداد 2.2 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

تشویشناک  حالت میں مریضوں کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ترکی میں سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس نے گذشتہ دسمبر میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک 191 ممالک میں1.93 ملین  لوگوں کی جانیں لی ہیں۔

امریکہ، انڈیا اور برازیل اب تک کے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔

کورونا وائرس کی نئی شکل نے یورپ کے مختلف ممالک میں لوگوں کو اپنا شکار بنانا شروع کر دیا ہے۔

Read Previous

اس ہفتے ویکسینیشن پروگرام شروع ہو جائے گا، صدر ایردوان

Read Next

فٹ بال: میلان کے ڈیفنڈر دوارتے ترک کلب باساکشیر میں شامل

Leave a Reply