
ترکی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،467 نئے کورونا وائرس کیسیز کے ساتھ ساتھ 1،116 افراد کے صحت یاب ہونے کی اطلاح دی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 314،433 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 275،630 تک پہنچ چکی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 101،119 مزید کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے کیسیز میں 10 ملین سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔
ترکی میں 68 نئی اموات کے ساتھ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7،997 ہو گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 1،583 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 6.5 فیصد لوگ نمونیا میں مبتلا ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس گذشتہ دسمبر سے اب تک 188 ممالک اور خطوں میں 995،000 سے زیادہ لوگوں کی جان لے چکا ہے۔
امریکہ ، بھارت اور برازیل اس وقت بد ترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہیں۔
امریکی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 33 ملین کیسیز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 22.8 ملین تک پہنچ گئی ہے۔