turky-urdu-logo

آرمینیا کی فوج شہری آبادی پر حملے کر رہی ہے، آذربائیجانی سفیر علی علیزادہ

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا ہے کہ آرمینیا کی فوج شہری آبادیوں پر حملے کر رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان کے سرکاری ادارے پی ٹی وی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے علی علیزادہ نے کہا کہ آذربائیجان کی فوج اپنے علاقوں اور شہریوں کا دفاع کر رہی ہے۔

آرمینیا کی فوج آذربائیجان کے شہریوں پر حملہ کر کے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

حال ہی میں آرمینیا کا آذربائیجان پر یہ دوسرا حملہ ہے جس میں اقوام متحدہ کے جنیوا کنونشن کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

آذربائیجان کے سفیر نے آرمینیا سے علاقے سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ آرمینیا کی جارحیت کی مذمت کی جائے اور آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرمینیا کو اپنی فوج واپس بلانے پر مجبور کیا جائے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ آرمینیا پر زور ڈالے کہ وہ جنگ کے دوران بین الاقوامی قوانین پر عمل کرے اور شہری آبادیوں پر حملے نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا کی سیاسی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے اور آرمینیا نے آذربائیجان کے نیگورنو کاراباخ علاقے پر 30 سال سے جو قبضہ کیا ہوا ہے وہ ختم کرے۔

آذربائیجان کے سفیر نے پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شروع دن سے ہی کاراباخ کے مقبوضہ علاقے پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کر رہا ہے جس کے لئے آذربائیجان کی عوام پاکستان کی مشکور ہے۔

Read Previous

یہ تتلیاں نہیں مے فلائے ہیں

Read Next

ترکی میں کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ

Leave a Reply