turky-urdu-logo

عبداللہ عبداللہ دورہ پاکستان میں عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

افغان مصالحتی کمیشن کے سربراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد میں انہوں نے آج صبح وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔

اپنے دورے کے دوران عبداللہ عبداللہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اسپیکر قومی اسبملی اسد قیصر افغان مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں اراکین پارلیمنٹ بھی شریک ہوں گے۔

عبداللہ عبداللہ انسٹی آف اسٹریٹجک اسٹڈیز جائیں گے اور وہاں خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران افغان مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر پاکستان کو اعتماد میں لیں گے اور اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خاص طور پر شکریہ ادا کیا تھا۔ افغان حکومت کے ساتھ طالبان کے مذاکرات میں بھی پاکستان کا کردار اہم ہے۔

Read Previous

ترکی میں کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ

Read Next

سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ کر کے انسانیت پر ظلم کیا گیا تھا، صدر ایردوان

Leave a Reply