سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ کر کے انسانیت پر ظلم کیا گیا تھا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ کر کے انسانیت پر ظلم ڈھایا گیا تھا۔ وہ استنبول میں انٹرنیشنل میری ٹائم لاء اینڈ ایسٹرن میڈیٹرینئن سمپوزیم سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ترک عوام سلطنت عثمانیہ کی تہذیب کے وارث ہیں۔ ہم مشرقی بحیرہ روم میں امن چاہتے ہیں۔ ترک قوم امن کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے جغرافیائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد مختلف خام تیل، قدرتی وسائل اور مفادات کے تحت مختلف ملکوں کی آزادی چھینی گئی۔ ترک عوام امن چاہتی ہے اور مشرقی بحیرہ روم میں توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے ممالک کے خواب پورے نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں مہمان نہیں بلکہ میزبان ہے۔ دور دراز کے ممالک بھی مشرقی بحیرہ روم کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ بہت سی بین الاقوامی تجارتی تنظیمیں بھی یہاں کے قدرتی وسائل پر آس لگائے بیٹھی ہیں اور وہ کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں۔

صدر ایردوران نے کہا کہ ترکی ابھی تک معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بات کر رہا ہے۔ مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والے کسی بھی واقعے سے ترکی براہ راست متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کوئی بھی فیصلہ ترکی کو مائنس کر کے ہرگز نہیں کیا جا سکتا۔

Read Previous

عبداللہ عبداللہ دورہ پاکستان میں عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

Read Next

عالمی مقبولیت کی حامل سیریز ارطغرل غازی اب آزربائیجان میں بھی دیکھی جائے گی

Leave a Reply