turky-urdu-logo

عالمی مقبولیت کی حامل سیریز ارطغرل غازی اب آزربائیجان میں بھی دیکھی جائے گی

آزربائیجان کے سرکاری ٹیلی ویزن  (اے زیڈ ٹی وی ) پر ترکی کی مشہور  سیریز   ارطغرل غازی   کو نشر کیا جائے گا۔

اے زیڈ ٹی وی نے اپنے ایک بیان میں کہا  ہے کہ  ہم نے ہٹ ترکش ٹی وی سیریز  ارطغرل غازی کا براڈ کاسٹنگ لائسنس حاصل کر لیا ہے۔

ترکش سیریز ارطغرل غازی  2014 میں اپنی پہلی ریلیز کے بعد سے ان گنت مداحوں کی پسندیدہ سیریز بن چکی ہے۔

آذربائیجان  کے سرکاری ٹیلی ویژن  اے زیڈ ٹی وی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 150 قسطوں کی سیریز کی ڈبنگ اور ترمیم کا آغاز شروع ہو چکا ہے۔

 ای زیڈٹی وی کا مزید کہنا تھا کہ ٹاپ ریٹیڈ شو ترکش سیریز  ارطغرل غازی   ہفتے میں پانچ دن  دکھایا جائے گا۔

ترکش سیریز ارطغرل غازی کو ترکش گیمز آف تھرونز کہا جاتا ہے۔ اس سیریز میں ترکش سلطنت کے پہلے رہنما کے والد ارطغرل غازی کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔

Read Previous

سلطنت عثمانیہ کا خاتمہ کر کے انسانیت پر ظلم کیا گیا تھا، صدر ایردوان

Read Next

6 ماہ میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے 506 گھر اور دکانیں مسمار کیں، اقوام متحدہ

Leave a Reply